ٹوبہ میںتجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔آپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی کہ عوامی راستوں میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید یاسر علی بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے عملے کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ شہر کو کھلا، صاف اور ٹریفک میں روانی برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں