درندہ صفت شوہر نے گھریلو رنجش پر بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک نمبر 188گ ب میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں درندہ صفت شوہر نے گھریلو جھگڑے کی رنجش پر اپنی بیوی ممتاز بی بی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ سفاک ملزم کے تین بیٹے اور ایک بیٹی تھی، جبکہ سب سے چھوٹی معصوم بچی کی عمر محض نو ماہ ہے۔ ملزم نے معصوم بچوں کی ممتا اور مستقبل تک کا خیال نہ کیا اور ماں کو بے دردی سے قتل کر ڈالا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ ممتاز بی بی نے چند ماہ قبل خرچہ نان و نفقہ کے حصول کے لیے فیملی کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دعوی دائر کیا تھا، تاہم ملزم نے گاوں کے بااثر وڈیروں اور چوہدریوں کے ذریعے صلح کر کے کیس واپس کروا لیا۔ مگر دل میں موجود رنجش، بغض اور انا کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی جس کا نتیجہ انتہائی المناک قتل کی صورت میں سامنے آیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ورثا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کا مقدمہ CCD ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے اور قاتل کو سخت ترین سزا دے کر فوری انصاف فراہم کیا جائے.پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں