10

ٹرانسفرکیس،آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی درخواست سپریم کورٹ واپس بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مقف اپنایا گیا تھا کہ ان کی انٹرا کورٹ اپیل کو آئینی عدالت میں منتقل کرنا آئینی طور پر سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ یہ کیس دیگر ہائی کورٹس کے تین ججز کے وفاقی دارالحکومت میں تبادلے سے متعلق تھا اور جون میں سپریم کورٹ نے تبادلے کو غیر آئینی قرار نہیں دیا تھا، جس کے خلاف اسلام آباد کے پانچ ججز نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں