شبمن گل کی انجری سنگین’ رواں سال کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کے کپتان شبمن گل کی انجری مزید بگڑ گئی، جس کے سبب ٹیم انڈیا کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گل سال 2025 کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے پائیں گے، گردن کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ پہلے ہی نہیں کھیل رہے۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق وہ گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لے رہی۔ کولکتہ ٹیسٹ کے دوران گل بیٹنگ کرتے ہوئے ریٹائر ہرٹ ہوئے تھے اور دوسری اننگز میں میدان میں ان کی واپسی نہیں ہوسکی تھی، گوہاٹی ٹیسٹ میں ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کر رہے ہیں۔شبمن گل کی انجری ابتدا میں سمجھنے سے زیادہ سنگین نکلی ہے۔ وہ نہ صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہیں بلکہ پورے سال کے دوران کسی بھی فارمیٹ میں واپسی کا امکان نہیں لگ رہا۔رپورٹس کے مطابق انہیں اعصاب کی چوٹ ہے، انہیں انجیکشن لگائے جا رہے ہیں اور چند روز میں ری ہیبیلیٹیشن کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ٹیم مینجمنٹ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط سے معاملے کو پرکھ رہی ہے، جلد فیصلے سے کھلاڑی کی فٹنس کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔بھارتی کھلاڑی ممکنہ طور پر 2026 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے واپسی کر سکتے ہیں۔ ٹیم انڈیا جنوری میں تین ون ڈے (11 جنوری سے) اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز (21 جنوری سے) کھیلے گی، جو ورلڈ کپ سے قبل بھارت کی آخری تیاریاں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں