سلمان آغا نے راہول ڈریوڈ کا 26سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔کیلنڈر ایئر میں پاکستان ٹیم نے اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور حیران کن طور پر ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔سلمان علی آغا سال 2025 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ منفرد اعزاز سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔کپتان نے 2025 میں 54 میچز کھیل کر سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 1999 کا ریکارڈ توڑا ہے، ڈریوڈ نے 1999 میں مجموعی طور پر 53 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔علاوہ ازیں پاکستان کے سابق مڈل آرڈر بیٹر محمد یوسف نے بھی 2000 میں 53 انٹرنیشنل میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں