بھارتی فلم انڈسٹری اپنی اصل شناخت کھو چکی ہے’ نادیہ خان

کراچی (شوبز نیوز) داکارہ نادیہ خان نے پھر بالی ووڈ کے رویئے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری اپنی اصل شناخت کھو چکی ہے اور اب مکمل طور پر بین الاقوامی اور بیرونی مواد کی نقالی پر چل رہی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو بین الاقوامی مواد کا کیا جنون ہی پہلے بالی ووڈ کی نقالی ہوتی تھی، اب وہ خود دوسروں کی نقل کر رہے ہیں، کوریائی مواد، ترکی مواد اور اب پاکستانی کہانیاں، ان کی اپنی تخلیقی صلاحیت کہاں گئی وہ نہ ایک صحیح فلم بنا پا رہے ہیں اور نہ ہی ایک اچھا گانا۔ نئی فلم دھریندر میں کئی بڑے اداکار شامل کیے گئے ہیں تاکہ انہیں مودی میڈیا سے فنڈنگ مل سکے۔نادیہ خان نے بھارتی فلمی رجحانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت کوئی حب الوطنی پر مبنی فلم بنائے گا تو اس کا مذاق اس کے اپنے لوگ اڑائیں گے کیونکہ ان کی حقیقت 7بھارتی طیارے گِرنے کے بعد پوری قوم کے سامنے آچکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں