ندا یاسر نے توجہ حاصل کرنے کیلئے پروگرام میں بلایا تھا’ عائشہ اظہر

لاہور (شوبز نیوز) میرا دل یہ پکارے پر شادی کی تقریب میں ڈانس کرکے شہرت حاصل کرنے والی ابھرتی ہوئی ماڈل عائشہ اظہر نے دعوی کیا ہے کہ ٹی وی میزبان ندا یاسر نے توجہ حاصل کرنے کے لیے انہیں اپنے پروگرام میں بلایا تھا۔عائشہ اظہر کی میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کی ویڈیو نومبر 2022 میں وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہوگئی تھیں۔بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی اور حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ تین بار فیل ہوکر انہوں نے میٹرک پاس کیا، ان کا آگے پڑھنے کا ارادہ نہیں۔اسی پروگرام میں انہوں نے میرا دل یہ پکارے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہرت ملنے اور مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے پروگرامات میں بلانے کے معاملے پر بات بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں