6

انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کمالیہ کی اکثریت میرے ساتھ ہے

کمالیہ(نامہ نگار)امیدوار برائے صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کمالیہ چوہدری شہباز سلیمان نے کہا ہے کہ مجھے انجمن سبزی منڈی آڑھتیاں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ۔آڑھتیوں کے اسرار پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں کامیابی ہمارے قدم چومے گی ہمیشہ سے میری کوشش رہی ہے کہ اللہ تعالی مجھے اس عہدے سے نوازے تاکہ عوام کی خدمت سکوں اسی وجہ سے اس الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کما لیہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق سٹی ناظم چوہدری رشید احمد گجر ،ملک عمر فاروق چوہدری، صہیب رحمانی و دیگر افراد بھی موجود تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ28 نومبر ہماری فتح کا دن ہوگا کامیابی کے بعد سبزی منڈی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں