10

پنجاب میں ٹیکس نظام کوموثر بنانے کیلئے بڑا اقدام

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے صوبے میں ٹیکس نظام کو ہم آہنگ اور مثر بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے مختلف محکموں کے درمیان ٹیکس کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں لینڈ ٹیکسز فورم کے قیام کی باضابطہ تجویز پیش کر دی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق نیا فورم وزیرِاعلی کمیٹی آن ریسورس موبلائزیشن کے ماتحت کام کرے گا جبکہ اس میں بورڈ آف ریونیو کے سینیئر ممبر سمیت متعدد اہم محکموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ فنانس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے بھی فورم کا حصہ ہوں گے۔حکام کے مطابق اس سے قبل پنجاب میں ٹیکس پالیسی سازی اور مربوط حکمتِ عملی کے لیے کوئی مشترکہ پلیٹ فارم موجود نہیں تھا، جس کے باعث مختلف محکموں کے درمیان بے ربطی، دہرے کام اور مثر رابطے کے فقدان سے ٹیکس نظام متاثر ہو رہا تھا،ڈیٹا کے غیر مثر استعمال کے باعث صوبائی ریونیو کو بھی نقصان پہنچ رہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ ٹیکسز فورم کے قیام سے محکموں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ، نگرانی اور پالیسی ہم آہنگی بہتر ہو گی، جبکہ ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت میں اضافہ اور کمپلائنس میں بہتری متوقع ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ نئے فورم کے ذریعے ٹیکس انتظامی اصلاحات کی رفتار تیز ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں