ثمینہ پیرزادہ نے شوبز میں 50سال مکمل کر لئے

لاہور(شوبز نیوز) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری میں پچاس سال مکمل کر لئے ۔ ثمینہ پیرزادہ نے پانچ دہائیوں میں اسٹیج، ٹی وی اور فلم میں تسلسل کے ساتھ کام کیا ۔ انہوںنے پروگراموں کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دئیے ۔ان کے شوہر عثمان پیرزادہ بھی شوبز انڈسٹری کا مقبول نام ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں