لاہور(شوبز نیوز) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی طرح فواد خان اور ہمایوں سعید بھی عاجزانہ شخصیت رکھتے ہیں، تینوں جتنے بڑے سٹارز ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سٹار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ شاہ رخ خان کے حوالے سے تقریبا تمام باتیں کر چکی ہوں اور جو نہیں کیں، وہ ہماری ذاتی باتیں ہیں




