بیٹی کی پیدائش پر مشوروں سے نقصان پہنچا’سعدیہ امام

اسلام آباد (شوبز نیوز) سابق پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ بیٹی کے پیدا ہونے کے بعد لوگوں کی مشوروں کی وجہ سے انہیں غیر ارادی طور پر نقصان پہنچا۔ سادیہ نے کہا کہ میرب2014ء میں پیدا ہوئی۔جرمنی منتقل ہونے کے بعد میں نے اسے بہت زیادہ لپیٹ کر رکھا تھا کیونکہ لوگ کہہ رہے تھے کہ اسے گرم رکھو، لیکن گھر پہلے ہی گرم تھا۔ اسی وجہ سے بیٹی کو بخار ہوا اور اس کا پہلا دورہ پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں