کوشش ہے کہ پنجابی فلموں کا دور واپس آئے’ حیدر سلطان

لاہور(شوبز نیوز)نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ میری نئی پنجابی فلم ” کھوکھر بادشاہ ” کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں میرے مد مقابل مرکزی کردار عینی طاہرہ ادا کر رہی ہوں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حید رسلطان نے کہا کہ میں عینی طاہرہ کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکا ہوں اور مجھے امید ہے کہ پرستار اس فلم میں ہماری جوڑی کو پسند کریں گے۔ اداکار نے کہا کہ مجھے اسٹیج ڈراموں کے لئے پیشکش ہو رہی ہے لیکن اس وقت میں تین فلموں میں کام کر رہاہوں جس میں پہلے ”کھوکھر بادشاہ ”کا کام مکمل کرا رہا ہوں ۔ اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عبد الرزاق منا ،ڈی او پی ندیم ہیرو اورپروڈیوسر گلزار عباس ہیں ۔انہوںنے کہا کہ میری اور بہت سے لوگوں کی کوشش ہے کہ پنجابی فلموں کا دور واپس آئے اور ” کھوکھر بادشاہ ” اسی کوشش کی ایک کڑی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں