لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ ایمان خان کا کہنا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں اپنی رنگت اور عمر کی وجہ سے جدوجہد کرنا پڑی اور کام ملنے میں مشکل ہوئی۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل چالباز میں ایمان خان (عنایا) کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے شوہر احمد رندھاوا (روہان) کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔چالباز میں دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔




