محمد عامر کی اپنے بچوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ویڈیو وائرل

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی فیملی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے فاسٹ بولر کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کے کیپشن میں لکھا My whole heart MashAllah۔شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔قومی فاسٹ بولر کی اہلیہ نے چند گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں