9

وطن عزیز کو درپیش مسائل کو قومی اتحاد سے ہی حل کرسکتے ہیں،ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ادارہ المکرم اسلامک سنٹر میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں چاروں مسالک کے اکابرین نمائندہ شخصیات کی بھر پور شرکت جبکہ ادارہ ہذا کے مدیر اعلی علامہ غلام اللہ خاں میزبان کا نفرنس تھے۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین سفیر امن علامہ محمد ریاض کھرل نے کہا امن اتحاد قومی یک جہتی اور برداشت تحمل اتحاد امت بین المذا ہب رواداری ادیان سے مکالمہ استحکام پاکستان کے لیے اشد ضروری ہے اختلاف رائے تسلیم لیکن تنازعہ نہیں بنتا چاہئے اپنا مسلک چھوڑو نہ دوسر ے کے عقائد کو چھیڑو نہ پر عمل ہونا چاہئے قومی اتحاد سے مملکت خداداد کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آئی تاقیامت قائم رہے گی وطن عزیز کو درپیش تمام مسائل کو قومی اتحاد سے ہی حل کر سکتے ہیں اور دشمنوں کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا سکتے ۔ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی’ علامہ غلام اللہ خاں’ علامہ غلام اکبر ساقی’ علامہ عزیز الحسن اعوان’ مفتی مظفر اقبال ‘مولانا عارف حسین خاکی ‘قاری محمد تنویر طاہر راٹھور’مفتی ملک فلامت حسین ‘حافظ زید ساقی ‘حافظ حماد طارق ڈوگر” قاری ابراہیم ‘طلبا حید ارضا انس و دیگر مقرر ین نے پشاورہیڈ کوارٹرFCپر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی مقررین نے کہا کہ ہم دفاع تحفظ وطن کے لیے اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دفاع وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور شہدا کو سلام عقیدت کے پھول پیش کرتے بین المسالک ہم آہنگی کو کسی صورت نہیں ٹوٹنے دیں گے ۔اختتام پر ملک وقوم کی ترقی ‘خوشحالی ‘شہدا کی بلندی درجات کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں