8

ہائوسنگ سوسائٹی نیو سرگودھا سٹی عدم تعاون پر سیل

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی سرگودہا کی ہدایت پر پنجاب سیلز ٹیکس ایکٹ 2012 پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے گذشتہ روز فیلڈ میں ایک مربوط اور سخت کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران جھال چکیاں، خوشاب روڈ پر واقع ہائوسنگ سوسائٹی نیو سرگودہا سٹی کو مسلسل خلاف ورزی اور متعدد نوٹسز کے باوجود عدم تعاون پر سیل کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق سوسائٹی کو پہلے مرحلے میں قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئی تھیں، تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سیلنگ آرڈر پر عمل کیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین کے معاملے میں کسی نرمی کی گنجائش نہیں اور تمام کاروباری، صنعتی اور کمرشل اداروں کے لیے قانون پر عمل درآمد لازم ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ریونیو اتھارٹی آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ شفاف ٹیکسیشن سسٹم کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں