11

حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی پی پی 115میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ انتخابی مہم سے قبل حلقہ کی عوام اور ووٹرز سے کئے جانیوالے وعدو ں کی تکمیل ہو گی حلقہ میں تعمیراتی اور ترقیاتی کامو ں کے جال بچھائے جائیں گے عوام نے مجھ پر جس طریقہ سے اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس کا ممنون ہوں خاص طور پر لیگی کارکنو ں کی شبانہ روز کاوشوں اور انتخابی مہم کے ضمن میں کی جانیوالی کوششوں کو فراموش نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے معزز ین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جو ان کو مبارکباد دینے ڈیرہ پر آئے تھے میاں محمد طاہر جمیل نے کہا کہ پارٹی کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ جو عوامی خدمت کا مشن لے کر پارٹی کا پرچم بلند رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں