9

جمہوریت کی بقاء کیلئے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا اور عوامی حکمرانی کے لئے پیپلز پارٹی نے بے شمار قربانیاں دی ن لیگ اور پی ٹی آئی ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں آئی لیکن پیپلز پارٹی جمہوری سسٹم کی بقا کے لئے آج بھی جدوجہد کر رہی ہے 30نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلے میں ضلع بھر میں جشن منائیں گے اور ہم اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کریں گے کشمیر میں ایک جیالے کا وزیر اعظم بننا پیپلز پارٹی کے لیے ایک بہترین آغاز ہے آنے والے انتخابات کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔ اور بی بی شہید کے مشن کو ان کے بیٹے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں