فیفا ورلڈ کپ2026ء کے فائنل ڈراز کے طریقہ کار کا اعلان

واشنگٹن ڈی سی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈراز کے طریقہ کار کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے جس کے تحت 5 دسمبر کو شریک ٹیموں کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ ٹرافی جیتنے کے لیے انہیں کس راستے پر چلنا ہوگا۔ایونٹ کا فائنل نیو یارک، نیو جرسی میں اتوار 19 جولائی 2026 کو کھیلا جائے گا۔فیفا کی تاریخ کے پہلے 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے آغاز میں 200 دن سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے ۔ اس میگا ایونٹ کے لیے 12 گروپس (ہر ایک میں چار ٹیمیں)کی تشکیل کا عمل واشنگٹن ڈی سی کے جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں انجام دیا جائے گا جہاں کوالیفائیڈ اور زیر غور ٹیموں کے کوچز اور آفیشلز شریک ہوں گے ۔ مسابقتی توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ فیفا رینکنگ کی سرفہرست چار ٹیمیں (سپین، ارجنٹائن، فرانس اور انگلینڈ)سیمی فائنلز کے مختلف راستوں میں رکھی جائینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں