مرد آج بھی اداکارہ سے شادی سے کتراتے ہیں،قدسیہ علی

لاہور (شوبز نیوز) ابھرتی ہوئی اداکارہ قدسیہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص سے محبت کی لیکن بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ شخص ان سے اداکارہ ہونے کے ناطے شادی نہیں کر سکتے اور یہ کہ اب بھی مرد کسی اداکارہ سے شادی کرنے سے کتراتے ہیں۔ قدسیہ علی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خود مختار اور آزاد خواتین کو ایک قیمت چکانا پڑتی ہے حالانکہ اب 2025 ہوچکا ہے لیکن حالات میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ خود مختار اور آزاد عورتیں معاشرے میں بہت تنقید کی شکار ہوتی ہیں اور خاص طور پر اداکاراں کو لوگ اب بھی ایک خاص نظریے سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں