عمر شہزاد کی اہلیہ شانزے لودھی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟

کراچی (شوبز نیوز) اداکار عمر شہزاد نے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ و ماڈل شانزے لودھی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل مداوا میں اداکار عمر شہزاد مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں عائزہ اعوان موجود ہیں۔ادکار نے فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ان کی ذاتی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز اس وقت ہوا جب انہوں نے ماڈل شانزے لودھی سے شادی کی۔ ان کے مداح حیران تھے کیونکہ انہوں نے پہلے کبھی اپنے رشتے کو پبلک نہیں کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں