اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد ریجن کے فاسٹ بولر محمد موسی نے قائداعظم ٹرافی 26-2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرلی۔ڈائمنڈ کرکٹ گرانڈ اسلام آباد میں قائداعظم ٹرافی کے آخری رانڈ میں کھیلیگئے میچ میں محمد موسی نے پشاور کے خلاف لگاتار 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔محمد موسی نے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔




