سری لنکا(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ٹی20 کپتان چریتھ اسلنکا کو ہوم گرانڈ پر ہونے والے ورلڈکپ سے صرف 2 ماہ قبل برطرف کیا جاسکتا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق چیف سلیکٹر اوپل تھرانگا نے اصرار کیا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاسلیکٹرز تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔اوپل تھرانگا کے مطابق ٹی20میں چریتھ اسلنکا کی خراب فارم کے باعث ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کیا جائیگا۔




