نیوزی لینڈ نے این زیڈ20لیگ شروع کرنیکا منصوبہ بنالیا

نیوزی لینڈ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ ٹی 20 لیگز کی دنیا میں داخل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔نیوزی لینڈ نے این زیڈ 20 متعارف کروانے کی تیاری کرلی، چھ ٹیموں پر مشتمل فرنچائز جنوری 2027 میں شروع کرنے کا ہدف بنایا گیا ہے۔توقع ہے کہ لیگ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی طرح کے ماڈل پر کام کرے گی جہاں نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) لائسنس دے گا لیکن انتظامیہ خود مختار رہے گی۔اگرچہ این زیڈ سی کی طرف سے ابھی تک اس تجویز کی منظوری نہیں دی گئی ہے لیکن اس منصوبے میں شامل حکام کا خیال ہے کہ اگر لائسنس حاصل کر لیا جاتا ہے تو این زیڈ 20 سپر سمیش کی جگہ لے لے گا’ ٹی20ٹورنا منٹ جو فی الحال این زیڈ سی اپنی بڑی ایسوسی ایشنز آکلینڈ، ناردرن ڈسٹرکٹس، ویلنگٹن، سنٹرل ڈسٹرکٹس، کینٹربری اور او او کے ذریعے چلا رہا ہے۔ڈان میک کینن جو این زیڈ 20 اسٹیبلشمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اس خیال کی ابتدا نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑیوں کے ایک گروپ سے ہوئی جن میں اسٹیفن فلیمنگ شامل ہیں۔اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوی ایشن (این زیڈ پی اے) کے ساتھ فرنچائز پر مبنی لیگ میں دلچسپی کا اندازہ لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں