اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ٹرائی نیشنل سیریز کا فائنل جیت کر اس کلینڈرایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا، 2025 میں پاکستان نے اب تک 34 میں سے 21 میچز جیتے ہیں۔4 سال قبل 2021 میں بھی پاکستان کی قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 میچز میں سے 20 میچز جیتے تھے اس کے علاوہ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم نے 26 میچز کھیل کر 14 میں فتح حاصل کی تھی ۔اور 12 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے 2 ماہ میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔




