لیجنڈٹینس سٹار اعصام الحق ریٹائر ہو گئے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈ ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹینس کورٹ سے رخصت ہوگئے۔ اسلام آباد میں ہونے والا اے ٹی پی چیلنجر کپ کا مینز ڈبلز فائنل اعصام الحق کے کیریئر کا آخری مقابلہ تھا۔چیلنجر کپ کے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام کو مزمل مرتضی کے ساتھ حریف پیئر کے خلاف اسٹریٹ سیٹ میں شکست ہوئی۔اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حریف پیئر کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنی فیملی اور دیگر لوگوں کے شکر گزار ہیں بطور صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں’پاکستان کے لیجنڈ ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ملک کے لیے سب سے زیادہ 18 اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل جیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں