لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں برس تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور حیران کن طور پر ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔ اس وجہ سے سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلے۔




