ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی نے طلاق کی افواہوں کے درمیان جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔اداکارہ سلینا جیٹلی نے شوہر پیٹر ہاگ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا اور بتایا کہ وہ اس وقت کس اذیت سے گزر رہی ہیں۔اب اداکارہ نے ایکس پر طویل پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں زندگی تنہا لڑتے ہوئے گزراوں گی، بغیر کسی والدین کے بغیر کسی سپورٹ سسٹم کے، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا سلینا جیٹلی نے کہا کہ میرے والدین، میرے بھائی، بچے اور وہ جس نے میرے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کیا پر میں تنہا لڑتی رہوں گی۔




