کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی اور اداکارہ صنم سعید کی نئے ڈرامہ سیریل “کفیل کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ اداکارہ صنم سعید اور عماد عرفانی اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے ہمیشہ سے شائقین کے دل جیتتے آئے ہیں، صنم سعید میں منٹوں نہیں ہوں جیسے کامیاب ڈراموں کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے، جبکہ عماد عرفانی نے “جلن، “چیخ اور حال ہی میں “کبھی میں کبھی تم میں زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔




