ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء جیت کر یادگار بنائینگے’ سلمان علی آغا

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر2026یادگار بنائیں گے۔سری لنکا کو سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے بہترین سیریز تھی، ٹی20ورلڈ کپ 2026 سے پہلے 15 لڑکوں کو تیار کرنا چاہتے تھے، ہماری تیاری مکمل ہوگئی، ہمارا ہر کھلاڑی پرفارم کر رہا ہے، ہم ورلڈ کپ کے لئے اب پوری طرح تیار ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر2026یادگار بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں