10

4ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد(بیوروچیف) رواں مالی سال 26-2025کے پہلے 4ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.4ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، مذکورہ مدت میں یہ سب سے بڑا تجارتی حجم ہے، ویلیو ایڈڈ شعبوں نے اس کارکردگی میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں نِٹ ویئر کی برآمدات 1.9ارب ڈالر جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس 1.4ارب ڈالر تک پہنچیں جو دونوں شعبوں کے لیے بھی پہلے چار ماہ کی ریکارڈ سطح ہے، ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ عالمی مانگ میں بہتری، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی مضبوط کارکردگی اور روپے کی قدر میں استحکام کا نتیجہ ہے۔یہ کارکردگی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاروبار دوست پالیسیوں، برآمدات کے فروغ کے لیے حکومتی ترجیحات اور معاشی نظم و ضبط پر مبنی وژن کا ثمر ہے، حکومت نے پالیسی تسلسل، صنعتی سہولت کاری اور برآمدی شعبوں کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنا کر ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مسابقتی حیثیت کو بہتر بنایا ہے۔کاروباری اعتماد کی بحالی، توانائی لاگت میں بتدریج استحکام اور برآمدی سیکٹر کے لیے سہولتی اقدامات نے مجموعی تجارتی ماحول کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں