10

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،شہریوں کو بلا سود قرضوں کے اجراء میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) اپنی چھت اپناگھر پروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،شہریوں کوبلاسودقرضوں کے اجراکی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوسطایومیہ424خاندان اپنے گھروں کی تعمیرمکمل کرنے لگے، گزشتہ6ماہ سے پروگرام کی مجموعی رفتارمیں595فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔صرف ماہ نومبرمیں13562 خاندانوں کوگھروں کی تعمیر کیلئے پہلی قسط جاری کی گئی جبکہ ماہ نومبرمیں گھروں کی تعمیرمکمل کرنے کیلئے12056خاندانوں کوقرض کی دوسری قسط جاری کر دی گئی،گزشتہ ماہ مجموعی طور پر12 ہزار 716 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کی کی گئی، ایک ماہ میں مجموعی طور پر گزشتہ ماہ میں 25618 خاندانوں کو قرضہ جات کا اجراکیا گیا۔ ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق آغاز سے اب تک ریکارڈ مدت میں 41000سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے،اب تک 118379خاندانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کی جا چکی ہے،تعمیر مکمل کرنے کیلئے78601 خاندانوں کو دوسری قسط کا اجراکیا جا چکا ہے، 145ارب سیزائدرقم پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی مدمیں جاری کی جا چکی ہے۔ ترجمان محکمہ ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ بلاسودقرض کیحصول کیلئے انتہائی آسان شرائط رکھی گئی ہیں،1سے 3سال میں مکمل قرض کی واپسی پر20 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں