9

پولیو کے خاتمہ کیلئے ٹیموں کو لگن سے کام کرنا ہو گا

سرگودہا(بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت محکمہ صحت کے مختلف انسدادی پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیو مہم، انسدادِ ڈینگی مہم، روبیلا و خسرہ ویکسنیشن اور انسولین کی فراہمی سے متعلق سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی پولیو مہم کا آخری راؤنڈ 15 سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران ضلع سرگودہا میں 5 سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار 260 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں