ساہیوال (بیورو چیف) موسم ٹھنڈا ہو تے ہی لنڈا با زار گرم ہو گیا، مو سم سر ما کی آمد کے ساتھ ہی شہریو ں نے سستے کپڑوں کی خریدا ری کیلئے لنڈا با زاروں کا رخ کر لیا۔ کپڑوں اور جو توں کے سٹا لز پر خواتین کا رش بڑ ھ گیا۔ لنڈے میں بھی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق شہر بھر میں لنڈا بازاروں میں عوام کا رش بڑ ھ گیا۔مہنگا ئی کے ستا ئے عوام سستے کپڑوں اور جو توں کی خریدا ری کیلئے اب ٹھیلو ں کا رخ کر نے لگے۔ خر یدا ری کیلئے آئی خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگا ئی اتنی زیا دہ ہے کہ ہم نئے کپڑے تو خرید نے کا سو چ بھی نہیں سکتے۔ ابھی تو سردی بھی اتنی نہیں ہے لیکن پھر بھی لنڈے میں پہلے جو چیز ایک سو یا پچا س روپے میں مل جا تی تھی وہ بھی اب 300سے کم نہیں مل رہی ہے اور بعض صا ف پیس کے تو یہ ایک ایک ہزا رروپے ما نگ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ مہنگا ئی نے تو سفید پو ش لو گو ں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ اس حوالے سے دکا نداروں کا کہنا تھا کہ ایک تو اس مرتبہ پہلے ہی کنٹینر ر ز کے تین گنا ہ دا م ادا کئے ہیں پیسے کہا ں سے پو ری کریں۔ گاہک تو بس بحث کر تے ہیں اور سو چتے ہیں کہ فری میں ہی کپڑے مل جا ئیں۔




