اسٹار فٹبالر رونالڈو کی دل چھو لینے والی شفقت بھری ویڈیو وائرل

لزبن (سپورٹس نیوز)پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی دل چھولینے والی شفقت بھری ویڈیو وائرل ہوگئی ۔حال ہی میں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے خود النصر کے آفیشل ایکس اکانٹ نے بھی ری پوسٹ کیا ہے۔ویڈیو النصر کے کسی میچ سے قبل کی ہے جس میں رونالڈو ٹیم لائن اپ کے دوران اپنے آگے کھڑی بچی گلے میں بہت ہی پیار اسے اپنا مفلر ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔رونالڈو کے اس اقدام پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں