گوتم گمبھیر سے اختلافات’ کوہلی کا اہم ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار

ممبئی (سپورٹس نیوز) ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے اختلافات کے سبب اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے وجے ہزارے ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا۔آسٹریلیا کے خلاف بارڈر، گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد بی سی سی آئی، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرگر ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو وجے ہزارے ٹرافی کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی ہدایت کے خلاف جاکر آئندہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا جو رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والا ہے۔بی سی سی آئی چاہتا تھا کہ دونوں سینئر کھلاڑی جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز سے قبل ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلیں۔این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ روہت شرما وجے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں لیکن ویرات کوہلی نے یہ ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں