وین پارنیل نے معاذ صداقت کو سپراسٹار قرار دیدیا

کیپ ٹائون (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر نے پاکستان کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت کو اگلا سپر اسٹار قرار دے دیا۔ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کرتے ہوئے معاذ صداقت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب وہ نیپال پریمیئر لیگ (این پی ایل) میں جنوبی افریقا کے آل رانڈر وین پارنیل کی قیادت میں حصہ لے رہے ہیں۔20 سالہ نوجوان کرکٹر نے جنک پور بولٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے تین میچز کھیلے ہیں اور 31.66 کی اوسط اور 179.24 کے اسٹرائیک ریٹ سے 95 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 6.50 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔معاذ صداقت کی شاندار کارکردگی نے وین پارنیل کو بھی متاثر کیا ہے اور انہوں نے نوجوان کرکٹر کو اگلا سپر اسٹار قرار دیا ہے۔وین پارنیل نے انسٹاگرام پر معاذ صداقت کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان کا اگلا سپر اسٹار۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں