خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے خود کو تبدیل کر لیا’ سلمیٰ ظفر

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف ٹیلی ویڑن اداکارہ سلمی ظفر نے بچوں کے لیے اپنی خواہشات قربان کرنے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ نجی ٹی کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے بچوں کے لیے زندگی میں کی گئی قربانیوں کا کھل کر ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک بڑی غلطی تب کرتے ہیں جب ہم اپنی پروا نہیں کرتے، ظاہر ہے کہ اگر ہم خود سے محبت نہیں کریں گے تو کوئی اور کیسے ہماری قدر کرے گا یہ میں نے اب جا کر سیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی بہت مصروف اور جدوجہد سے بھری رہی ہے، ایک بار تین تلوار پر ناک چھدوانے کے بعد میں 2 ہزار روپے کی ناک کی بالی لینا چاہتی تھی، میری دوست نے بھی کہا کہ لے لو، لیکن میں نے نہیں لی، اس بات نے میری بیٹی کو بہت تکلیف دی، وہ ہمیشہ کہتی تھی کہ میں نے کبھی اپنے لیے کیوں نہیں کچھ خریدا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ بچوں کے لیے پیسے بچاتی تھی اور اپنے لیے کچھ نہیں لیتی تھی، مجھے چیزیں صرف تحفے میں ملتی تھیں بہنوں، دوستوں اور بیٹی سے، اب جب بچے بڑے اور شادی شدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں