بشریٰ انصاری کراچی کی حالت پر غمزدہ ہو گئیں

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کراچی کی خراب ہوتی ہوئی حالت پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی بہتری کے لیے پیٹیشن دائر کریں۔بشری انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کراچی کی ابتر حالت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔اداکارہ نے سوال کیا کہ آخر کیوں طاقتور لوگ اس شہر کو درست کرنے سے گریزاں ہیں، جو لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے اور پاکستان بھر کے لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرتا ہے۔ان کے مطابق گزشتہ 30 سے 40 سال سے یہی سننے میں آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں