ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو وائرل

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پنجابی سے زیادہ ہریانوی زیادہ لگ رہی ہیں۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک لڑکے سے لاہوری پنجابی لہجے میں اردو بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں موجود لڑکا اداکارہ کو لاہوری پنجابی انداز میں بتاتے ہیں کہ وہ بڑگڑ بنا ڑہے ہیں، جس پر ہانیہ عامر نے بھی ان کی نقل اتاری اور جواب دیا کہ ان سے کہو کہ اگر وہ بڑگڑ بنا چکے ہیں تو دے دیں۔ویڈیو میں اداکارہ نے متعدد بار برگر کے لفظ کو لاہوری پنجابی انداز میں بڑگڑ بولا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں