4

فیصل آباد شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے1ارب کے فنڈز منظور

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی تحریک پر فیصل آباد شہر کی مین سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور ‘ڈی ڈی ڈبلیو پی اور ڈی ڈی سی نے ان فنڈز کی منظوری دی ہے، محکمہ ہائی وے فیصل آباد یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔ جن سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی منظوری دی گئی ہے ان میں جڑانوالہ روڈ’ امتیاز شہید روڈ اور سوساں روڈ کی بحالی پر 11کروڑ’ ساحل ہسپتال تا نشاط آباد پل 20کروڑ روپے’ جیل روڈ کی دونوں اطراف سڑک کی بحالی پر 12کروڑ ‘اکبر چوک تا سمال اسٹیٹ مین اسماعیل روڈ پر 20 کروڑ’ گیٹاں والا چوک تا پہاڑی گرائونڈ 7کروڑ اسٹیشن چوک تا چناب کلب چوک 6کروڑ’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) تا ظفر علی چوک 8 کروڑ’ ہلال احمر چوک تا عبدالرشید غازی چوک گول چکر (سابق جی ٹی ایس چوک) کی بحالی پر 3کروڑ 67لاکھ کے فنڈز خرچ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں