2

ایرانی کرنسی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی کرنسی تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی،عوام کی زندگی اجیرن ،ایک امریکی ڈالر کے مقابلہ میں 12لاکھ ریال کی نئی تاریخی کم ترین سطح ریکارڈ ،ایران کی کرنسی گزشتہ روز ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 12لاکھ ریال کی نئی تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ناتواں معاشی ڈھانچے پر جوہری پابندیوں کا دبائو مسلسل بڑھ رہا ہے۔ایرانی ریال کی یہ نئی ریکارڈ گراوٹ خوراک کی قیمتوں اور دیگر ضروری اشیا پر دبائو میں اضافہ کر رہی ہے، جس سے ایرانی عوام کی روزمرہ زندگی مزید مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں