رائے پور (سپورٹس نیوز) بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کے 53ویں سنچری اسکور کرنے پر اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے محبت کا اظہار کیا ہے۔رائے پور میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دوسری سنچری اسکور کی ہے جو ان کے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں سنچری ہے۔ویرات کوہلی کی سنچری پر ایکس پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے انوشکا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں سنچری بنانے پر کوہلی کی نیلی جرسی میں ملبوس ہاتھ میں بیٹ اور ہیلمٹ پکڑے تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں شائقین کرکٹ کو ویرات کی سنچری کی خوشی مناتے اور تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔




