جویریہ سعود کا سنگیتا کے بیان پر شدید ردعمل

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے سینئر ڈائریکٹر سنگیتا کی جانب سے شوہر سعود قاسمی اور اداکارہ میرا کے ماضی کے تعلقات پر تبصرہ کرنے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے قصے اچھال کر کردار نہیں بگڑتا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے پرانا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم ڈائریکٹ کر رہی تھی لیکن سعود شوٹنگ پر نہ پہنچے، جب میں ان کے گھر گئی تو میرا لانڈری میں چھپی ہوئی تھیں اور وہ سعود کو شوٹ پر جانے نہیں دیتی تھیں کیونکہ وہ اداکارہ ریشم کو ناپسند کرتی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں