3

برآمدی ڈویلپمنٹ سرچارج کا خاتمہ خوش آئند اقدام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے برآمدی ڈویلپمنٹ سرچارج کے خاتمے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے کا پُرجوش خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام حکومت کی طرف سے کاروباری لاگت میں کمی اور پاکستا ن کے ایکسپورٹ سیکٹر کی بہتری کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ برآمد کنندگان مسلسل اس اضافی سرچارج کے منفی اثرا ت کی نشاندہی کرتے ر ہے ہیں کیو نکہ انہیں بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت، پیداواری اخراجات میں اضافہ اور بین الاقوا می مارکیٹ میں عدم استحکام جیسے چیلنجز کا سامنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں