پیٹ کمنز ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کپتانی کے لیے تیار

میلبورن (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری مسائل کے باعث باقی ایشیزسیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز مکمل فٹ قرار دے دئیے گئے ہیں اور آئندہ ایڈیلیڈ میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم میں ایشیز سیریز کے تیسرے میچ میں آل رائونڈر پیٹ کمنز واحد اضافہ ہوں گے۔ عثمان خواجہ بھی کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہوکر ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہونے کی امید ہے۔ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی کہ عثمان خواجہ کی واپسی کے بعد ٹیم ان کے لیے مڈل آرڈر میں جگہ بنانے پر بھی غور کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں