نیشنل گیمز: واپڈا نے جمناسٹکس چیمپئن شپ جیت لی

کراچی(سپورٹس نیوز) 35ویں نیشنل گیمز 2025 کی جمناسٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی۔واپڈا نے مجموعی طور پر 264.95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان آرمی نے 260.05 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے 214.10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔فلور ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) اور ایم وقاص (پنجاب) 11.35 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے جبکہ عبدالوہاب تیسرے نمبر پر رہے۔فیضان (ایچ ای سی) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، معاذ خان (آرمی) دوسرے اور محمد افضل (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں