حسینہ عالم کے مقابلہ میں زخمی ہونیوالی مس جمیکا کی طبیعت میں بہتری

بینکاک (شوبز نیوز) مس یونیورس کا عالمی مقابلہ حسن چمکتی روشنیوں اور رنگین ملبوسات کے بیچ اچانک خوفناک لمحے میں بدل گیا،بینکاک میں ہونے والے 73ویں مس یونیورس 2025 پریلیمنری ایوننگ گائون مقابلے کے دوران مس جمیکا گیبریل ہنری سٹیج سے گر گئیں جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے ہیں، جبکہ جسم کے اندرونی حصوں سے خون بہنا شروع ہوگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں ہسپتال میں خصوصی نیورولوجیکل مانیٹرنگ میں رکھا گیا ہے۔ طبی ماہرین بتدریج ان کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں