کراچی(سپورٹس نیوز) 35ویں نیشنل گیمز میں ٹینس کے ویمنز ٹیم ایونٹ فائنل میں اسلام آباد نے واپڈا کو اپ سیٹ کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔اسلام آباد کا نیشنل گیمز 2025 میں پہلا گولڈ میڈل بھی ہیپہلے سنگل میں واپڈا کی اشنا سہیل نے شندانہ ربی کو با آسانی 0-6 اور 0-6 سے مات دیکر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم دوسرے سنگل میں اسلام آباد کی ماہین آفتاب نے واپڈا کی مہک کھوکھر کو 2-6 اور 2-6 سے زیر کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا۔




